نیویارک کی عمارت میں فائرنگ سے بنگلہ دیشی نژاد پولیس افسر سمیت 3افراد ہلاک

0
116

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں مسلح شخص کی عمارت میں گھس کر فائرنگ، ایک پولیس افسر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ، نیویارک کے میئر کا کہنا ہے کہ منگل کے روز نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی تھی۔ نیویارک پولیس چیف جیسکا ٹِش کے مطابق اس عمارت میں نیشنل فٹ بال لیگ اور کے پی ایم جی سمیت متعدد ادارں کے دفاتر ہیں۔میئر ایرک ایڈمز کے مطابق اس واقعے میں پانچ فراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جن میں سے چار ہلاک ہو گئے ہیں۔میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔اس واقعے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت بنگلہ دیشی تارک وطن ‘اسلام’ کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ گذشتہ تین سال سے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔اس سے قبل سی بی ایس نیوز نے خبر دی تھی کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے عمارت میں موجود دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق دونوں پولیس اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھے بلکہ بطور سکیورٹی گارڈ وہاں کام کر رہے تھے۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اکیلا تھا جو کہ مارا گیا ہے۔ بی بی سی کے امریکہ میں پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق حملہ آور اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔میئر ایڈمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آور بظاہر اپنی ہی بندوق سے چلنے والی گولی کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آور کی شناخت امریکی ریاست نیواڈا کے رہائشی شین ڈی تمورا کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے سرکاری طور مسلح شخص کی شناخت نہیں کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here