مودی کے غنڈوں اور سرکاری اہلکاروں کے دہلی کے مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد و املاک کی تباہی پر شدید غم و غصہ

0
129

دنیا کی واحد سپر پاور کے صدر کی موجودگی میں مسلم کمیونٹی پر تشدد اور دہشتگردی انسانیت کی توہین ہے، پاکستانی کمیونٹی
عالمی برادری اور اداروں خصوصاً مسلم حکمرانوں کی خاموشی و بے حسی انتہائی شرمناک و قابل مذمت ہے، کمیونٹی کا احتجاج
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے رہنماﺅں نے 25 فروری کو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مودی کے غنڈوں، آر ایس ایس کے دہشتگردوں اور یو ایس و پیرا ملٹری فورسز کی CAA کے قانون کےخلاف احتجاج کرنےوالے ہزاروں مسلمانوں پر ظلم و قتل گری اور مساجد و مسلم املاک کی بے حرمتی و تباہی پر شدید غم و غصہ اور رد عمل کا اظہار کیاہے۔ پاکستان نیوز شکاگو کو موصولہ پریس ریلیز، فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات میں ان رہنماﺅں نے 20 سے زائد افراد کی اموات اور 200 سے زائد افراد کی مضروبیات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور اس کے غنڈوں و بھارتی حکومت کی ہندوتوا سوچ اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کےخلاف ظلم و ستم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیانات و پیغامات میں کمیونٹی رہنماﺅں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں سات ماہ سے لاک ڈاﺅن، مظلوم کشمیریوں پر زندگی گزارنے کے وسائل سے محرومی، گرفتاریوں، قتل عام اور خواتین کی بے حرمتی نیز بھارت میں شہریت کے نئے قانون کے نفاذ اور مسلم اقلیت کو اس کا نشانہ بنانے کی ناپاک بھارتی پالیسیوں و اقدامات پر عالمی قوتوں، اداروں خصوصاً او آئی سی و مسلم حکمرانوں کی چشم پوشی و مفاداتی بے حسی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان رہنماﺅں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دہلی میں موجودگی میں شہریت کے انسان دشمن قانون کےخلاف بر سر احتجاج ہزاروں مسلم مردوں، عورتوں اور بچوں پر بھارتی فورسز اور آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں سے ہونےوالی درجنوں ہلاکتوں اور مساجد کی بے حرمتی و انسانیت کی تذلیل و تضحیک قرار دیا ہے اور عالمی قوتوں خصوصاً امریکہ نیز یو این او انسانی حقوق کے اداروں سے بھارت اور مودی کی انسانیت دشمن حرکات روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here