پاکستانی سفارتخانے کا پاک امریکہ تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد

0
168

کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں تاریخی کمی ہوئی ، صرف 8ہزار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے :پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پاک امریکہ تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوران پاکستان اور امریکہ سے تعلیمی ماہرین نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے ، اب امریکہ میں پاکستانی طلبا کی تعداد صرف 8ہزار تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، دونوں ممالک میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان اور امریکہ میں دونوں ممالک کے طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکے ، انھوں نے تعلیمی سرگرمیوں کی جلد بحالی کی بھی امید کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان اور امریکا کے درمیان شعبہ تعلیم میں تعاون کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام کیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا۔اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے تعلیمی و ثقافتی امور میری روئس ( Marie Royce) نے کہا کہ 19-2018 میں ک±ل پاکستانی طالب علموں کی تعداد 8000 کے قریب تھی۔ امریکا پاکستانی طلبہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس موقع پر منسٹر کونسلر برائے پبلک افیئرز لیزا ہیلر ( Lisa Heller) نے کہا ہے کہ ICE کے احکامات کا اطلاق ہر تعلیمی ادارے کے پروگرام کی مخصوص نوعیت پر منحصر ہوگا۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here