ریحان صدیقی پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہے ، بھارتی وزیر نے امریکہ میں سفیر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا
ہیوسٹن (پاکستان نیوز)بھارت نے امریکہ میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے آرگنائزر ریحان صدیقی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا ہے ،ریحان صدیقی امریکہ بھر میں بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام پروگرامز کو منعقد کرتے تھے لیکن رواں برس کے اوائل میں مقبوضہ کشمیر کے متعلق اپنے موقف بیان کرنے پر بھارتی انتہا پسندوں نے ان کو نشانے پر لے لیا اور بات اس قدر بڑھی کی حکومتی وزیر نے ریحان صدیقی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے آئندہ کسی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے پروگرام کے لیے بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے ، بھارتی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں امریکہ میں موجود اپنے تمام قونصل خانوں میں تحریر نامہ بھجوا دیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی ایونٹ کے لیے ریحان صدیقی کی خدمات حاصل نہ کی جائیں ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی فنکاروں کو اس بات سے مطلع کیا جائے کہ وہ ریحان صدیقی سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا لین دین سے باز رہیں ورنہ ان کیخلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ہیوسٹن میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے ریحان صدیقی کیخلاف اس اوچھے ہتھنکڈے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے بھرپور ساتھ کا اظہار کیا ہے جبکہ ہیوسٹن میں موجود بھارتی کمیونٹی کی اکثریت ان کے خلاف اپنے مو¿قف کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک بھارت کیخلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی کا انجام ایسا ہی ہونا چاہےے۔