مسلم مخالف ایڈورڈ ڈور کی سینیٹ میں فتح کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان

0
413

نیوجرسی (پاکستان نیوز) ریپبلکن کے نمائندہ ایڈورڈ ڈور کی سینیٹ کی نشست پر صدر اسٹیفن سوینی کے خلاف انتخابی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر مسلم صارفین کی جانب سے پوسٹس کا طوفان اُمڈ آیا ، جمعرات کو جیسے ہی میڈیا نے جنوبی جرسی کے تیسرے قانون ساز ضلع میں سینیٹ کی نشست کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ بپا ہو گیا ، فاتح ایڈورڈ ڈور نے 32 ہزار 742 ووٹ حاصل کیے ، 58 سالہ ڈور نے فوری طور پر اپنے خلاف میڈیا مہم پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔ستمبر 2019 میں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اسلام کو جھوٹا مذہب اور اس کے پیغمبر محمد کو پیڈو فائل کا لیبل لگایا گیا تھا۔ستمبر میں، ڈور کے فیس بک اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ نے ہولوکاسٹ میں ختم کیے جانے والے یہودیوں سے COVIDـ19 مینڈیٹ کا موازنہ کیا۔اس نے بظاہر اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پر نائب صدر کملا ہیرس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سینیٹ کے ڈیموکریٹک ترجمان رچرڈ میک گرا نے ای میل کے ذریعے ڈور کی پوسٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ایڈورڈ ڈور نے 25 سال تک ٹرک ڈرائیونگ کی ہے ۔ سوینی نیو جرسی کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک رہنے والے سینیٹ کے صدر ہیں، جو 2010 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here