نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کاروبار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، دی بلو چپ انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، انڈیکس کے پوائنٹس 236.82 تک بڑھ گئے ہیں ، ایس اینڈ پی کمپنی کے انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ جبکہ نصداق کے انڈیکس میں بھی اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، اس موقع پر کاروباری ماہر جے پی مورگن نے پیشگوئی کی کہ آئندہ دو روز کے دوران کمپنیوں کے انڈیکس میں مزید اضافے کی توقع ہے ، کرونا کے بعد ملکی معیشت ، ملازمتوں میں اضافے اور کمپنیوں کی بحالی کے معاملات سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے ۔