SCADکی تحلیل اور بانی رکن ضمیر چودھری کی بحالی پر اظہار مسرت،شکاگو چیپٹر کے ایگزیکٹو گروپ کے ارکان کی شمولیت
اجلاس میں عبداللہ ریاڑ کی سبکدوشی،نئے انتخابات کے منصفانہ انعقاد ودیگر امور پر قراردادیں منظور
شکاگو(پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصافPTIشکاگو چیپٹر کا آن لائن اجلاس14مئی کو شکاگو چیپٹر کے صدر وسیم بٹ کے زیرصدارت منعقد ہوا۔پی ٹی آئی شکاگو چیپٹر کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایگزیکٹو گروپ کے تمام ارکان شریک ہوئے۔شرکاءمیں میجر طارق ورک،سلیم مکھی، نعیم احمد، اعتزازحسین سید، شفقت چودھری، ذوالفقار بھٹی، خورشید شاہ، نسیم شاہ میاں سہیل میاں قابل ذکر ہیں۔اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی آن اکاﺅٹیبیلٹی اینڈ ڈسپلن(SCAD)کی تحلیل اور نیویارک میں پی ٹی آئی کے بانی رکن ضمیر چودھری کی بحالی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان ومرکزی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں امریکہ خصوصاً الی نائے/شکاگو کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے متعدد قرار دادیں بھی متفقہ قرار دادیں منظور کی گئیں۔اجلاس میں حال ہی میں شکاگو میں منعقدہ بوگس انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس مﺅقف کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ انتخابات میں جانبداری اور عجلت کی سازش کے تحت رکنیت سازی کے لئے کم وقت دیا گیا نیز پی ٹی آئی اراکین وعوام کو مکمل اطلاع ومعلومات سے محروم رکھا گیا۔اجلاس میں ایک اور قرار داد کے ذریعے عبداللہ ریاڑ کے جانبدارانہ و مفاداتی اور پسند وناپسند کی سیاست کے باعث امریکہ میں تحریک کے ارکان وہمدردی میں انتشار ہونے کے اسباب پر انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے تحریک کے مخلص وفادار اور امریکہ میں تحریک کی تنظیم سازی وامریکی سیاسی امور سے واقف شخصیت کو مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں رکنیت سازی فیس25ڈالر کرنے اور امریکی پاسپورٹ ونائیکوپ کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ پر درج قومیت کی بنیاد پر رکنیت سازی کی بھی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔