بروکلین سے تعلق رکھنے والے چار باسکٹ بال کھلاڑیوں کو بھی کورونا

0
806

 

کیون ڈیورنٹ ، ڈونو وین مچل اور کرسٹائن ووڈ میں کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ بھر میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب بروکلین سے تعلق رکھنے والے چار باسکٹ بال کھلاڑیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، ان کھلاڑیوں میں کیون ڈیورنٹ بھی شامل ہیں جوکہ سوشل میڈیا پر اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ، ان کے علاوہ دیگر دو کھلاڑیوں جن میں ڈونو وین مچل اور کرسٹائن ووڈ بھی شامل ہیں میں کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد ان کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے الگ کر دیا گیا ہے ، ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہ کھلاڑی بڑی اہمیت کے حامل ہیں ، امید کرتے ہیں کہ چاروں کھلاڑی جلد صحت یاب ہو کر باسکٹ بال نیٹ میں دوبارہ واپسی کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here