وزیراعظم عمران خان کابل پہنچ گئے

0
152

کابل(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں وہ افغان قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کریں گے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورہ افغانستان کے دوران عمران خان، افغان صدر اشرف غنی اور اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔ اس حوالے سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق اور سینئر حکام موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here