عوام مہنگائی سے پریشان ؛مڈ ٹرم الیکشن فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا

0
150

واشنگٹن(پاکستان نیوز) واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کی مشترکہ سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت94فیصد امریکی افراط زر کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سے28اپریل تک کئے گئے سروے کے مطابق سروے میں شامل 94فیصد افراد قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے جن میں سے 44فیصد بے حد مایوس تھے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گی کہ مسلسل افراط زرنے امریکیوں کے معاشی حالات کو متاثر کیا ہے اور وسط مدتی انتخابات میں یہ مسئلہ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ افراط زر کی دو وجوہات ہیں ایک وجہ سپلائی چین میں خلل اور کوویڈ 19کی وبا کی وجہ سے مزدوروں کی کمی جب کہ دوسری وجہ توانائی کی عالمی سپلائی پر روس اور یوکرین کی صورتحال کا اثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن کے لئے پسندیدگی کی شرح کئی ماہ سے مایوس کن حد تک کم ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی کی جانب سے شروع کئے گئے ایک نئے سروے میں بائیڈن کی حمایت کی شرح صرف42فیصد ہے جن میں سے28فیصد امریکیوں نے بائیڈن کی افراط زر سے نمٹنے کو درست قرار دیا ہے تاہم مجموعی طور پر 68 فیصد نے اسے نامنظور کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here