آلودگی :90لاکھ افراد کی جان لے لی

0
63

نیویارک(پاکستان نیوز) جنوب مشرقی ایشیا میں نئی صنعتوں کے قیام سے فضائی اور کیمیائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بین الاقوامی ادارے لانسیٹ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2019 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر آلودگی کی وجہ سے 90 لاکھ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اپنی رپورٹ میں لانسیٹ کمیشن نے بتایا ہے کہ دنیا میں آلودگی کے اثرات جنگ، دہشت گردی، ملیریا، ایچ آئی وی ایڈز ، کینسر، منشیات اور شراب نوشی سے زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودگی نے بنی نوع انسان اور کرہ ارض کی صحت کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ انسانوں کی پھیلائی آلودگی سے فوری طور پر انسانی جان کا ضیاع تو نہیں ہوتا لیکن اس سے لوگوں میں کئی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں، جن میں امراض قلب، کینسر، سانس کی بیماریاں اور دیگر سنگین عارضے لاحق ہورہے ہیں۔ 2019 میں ہر 6 میں سے ایک شخص آلودگی کی وجہ سے قبل از وقت موت کا شکار ہوئے، یعنی کم و بیش 90 لاکھ افراد کی موت کی وجہ آلودگی رہی۔ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ 90 فیصد سے زیادہ اموات انہیں علاقوں میں ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here