واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والی ریاستوں میں شکاگو سرفہرست ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی مجموعی آبادی کا 11فیصد ہے ، یہاں مسلمانوں کی تعداد 3سے پانچ لاکھ کے درمیان بتائی جاتی ہے، دوسرے نمبر پر نیویارک ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 7 لاکھ 24 ہزار کے قریب ہے ، تیسرے نمبر پر نیوجرسی ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی تین لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے ، چوتھے نمبر پر بالٹی مور ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی ایک لاکھ اٹھاسی ہزار کے قریب ہے جوکہ مجموعی آبادی کا تین فیصد ہے۔مشی گن اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے ، جہاں مسلم آبادی 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے ، منی سوٹا کی ریاست کا چھٹا نمبر ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے ، جوکہ مجموعی آبادی کا 2 فیصد ہیں۔