معروف کمیونٹی لیڈر عزیز بٹ کے زیرانتظام بروکلین میں ”نیو پاپا فرائیڈ چکن“ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، کیمونٹی کی بھرپور شرکت

0
230

 

افتتاحی تقریب میں کیپٹن وحید اختر، کیپٹن عدیل رانا، صوفی مشتاق نقشبندی ،

اصغرچشتی، رانا اخلاق احمد، راجہ ساجد، جاوید خان، راجہ آزاد گل اور دیگر کی شرکت
سو فیصد حلال اشیاءکےساتھ ذائقہ دار فاسٹ فوڈسے کسٹمرز کی خدمت کی جائیگی،حوصلہ افزائی پر کاروباری شخصیات کامشکور ہوں :عزیز بٹ

بروکلین (خصوصی رپورٹ) معروف شخصیت عزیز بٹ کے فوسٹرایونیو، بروکلین ، نیویارک میں ”نیو پاپا فرائیڈ چکن “کے نام سے نئے ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ہوا ہے ، مکی مسجد کے امام قاری عبدالرشید نے قرآن کی آیات خصوصی طور پر تلاوت فرمائیں ، اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام اور کلام سے ”نیوپاپا فرائیڈ چکن“ کا افتتاح کیا گیا۔ مکی مسجد کے امام قاری عبدالرشید نے افتتاحی تقریب کے موقع پر آیات قرآنی کی تلاوت کی اور نئے کاروبار کے حوالے سے خصوصی دعا کی۔ افتتاحی تقریب میں کیپٹن وحید اختر، کیپٹن عدیل رانا، صوفی مشتاق نقشبندی ، اصغرچشتی، رانا اخلاق احمد، راجہ ساجد، جاوید خان، راجہ آزاد گل ، نواز خان ، راجہ ضمیر، رضوان یزدانی ،رانا سعید، وکیل احمد، چوہدری بوبی ، طاہر بھٹہ، اسماعیل ، طلعت نقیبی ، چوہدری پرویز اختر ، بابر بٹ ، سعید احمد، راجی شارق اور راجہ امجد سمیت کمیونٹی کے مقامی ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں شریک عزیز بٹ کے دوست حباب، کمیونٹی قائدین اور شرکاءنے انہیں نئے کاروبار کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے نئے کاروبار کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطائ فرمائے۔ کاروبار میں وسعت عطاءفرمائے۔عزیز بٹ نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت ہی مشکور و ممنون ہیں کہ دوست احباب ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ”نیو پاپا فرائید چکن “ پر سو فیصد حلال اشیاءکے ساتھ لذیز، ذائقہ دار اور خالص فاسٹ فوڈ کی پراڈکٹ سے کسٹمرز کی خدمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کمیونٹی کا بھی نہایت ہی مشکور و ممنوں ہوں کہ جس نے نئے کاروبار کے آغاز پر میری بے حد حوصلہ افزائی اور پذیرائی کی۔تقریب میں شریک شرکاءکی ”نیوپاپا فرائیڈ چکن“ کے تیار کردہ فرائیڈ چکن، چکن ونگز، چکن پیزا، چکن و فش برگز سمیت دیگر اشیاءسے تواضع کی گئی۔ شرکاءنے ”نیو پاپا فرائیڈ چکن “ کی فوڈ آئٹمز کو نہایت ہی لذیز ، ذائقہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ کونی آئی لینڈ پر پاکستانی کمیونٹی کے بہترین فرائیڈ چکن ریسٹورنٹس میں اس کا شمار ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here