مرحوم کے بھائیوں حمید خان ، جاوید خان اور پرویز خان بھی چہلم میں شریک ہوئے،امام مکی مسجد نے قرآن کی روشنی میں ابدی سفر پر روشنی ڈالی
ثناءخوان محمد اصغرچشتی نے بارگاہ رسالت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا،مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
نیویارک /بروکلین (خصوصی رپورٹ) معروف سماجی و کاروباری شخصیت ندیم خان کا مکی مسجد میں چہلم ہوا، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،مرحوم کے اہل و عیال ، عزیز و اقارب اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مرحوم کے بھائی حمید خان ، جاوید خان اور پرویز خان بھی چہلم میں شریک ہوئے ، اس موقع پر امام مکی مسجد قاری عبدالرشید نے حاضرین کواللہ تعالی سے ہر وقت معافی کا طلبگار رہنے کی ہدایت کی اور قرآن کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح زندگی اور موت کے مراحل انسانی زندگی کے ساتھ اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے ہیں لیکن ہم اس سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مرحومین کی ارواح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن ، فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے ان کے نام پر کار ِ خیر کرنے کی بھی نہایت اہمیت ہے اور خدمت خلق کے کاموں اور نیکیوں کا مرحومین کو ثواب پہنچتا ہے۔ثناءخوان محمد اصغرچشتی نے بارگاہ رسالت میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا اور میاں محمد صاحب کا دین اسلام میں والدین، بہن ، بھائیوں سے متعلق کلام بھی پڑھا جسے سن کر حمید خان اور جاوید خان فرط جذبات کی وجہ سے اشکبار ہو گئے۔قرآن و نعت خوانی کے بعد امام مکی مسجد قاری عبدالرشید نے ندیم خان مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند ی کے لئے خصوصی دعا کرواتے ہوئے کہا کہ سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔ختم چہلم میں موجود شرکاءنے حمید خان ، جاوید خان ، پرویز خان ، عثمان خان سے اظہارتعزیت کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ ندیم خان مرحوم کے لئے دعا گو رہیں گے۔ کمیونٹی ارکان نے کہا کہ ندیم خان کی کمی ان کی محبت ، خلوص اور خدمت کی وجہ سے ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی اور کمیونٹی ان کے لئے دعا گو رہے گی۔جاوید خان نے تمام شرکاءکی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جن میں راجہ ساجد ، راجہ آزاد، راجہ شفقت، راجہ ظہیر، عزیز بٹ، پرویز اختر، عامر چوہدری، بوبی چوہدری، راجہ جاوید، قادر بھائی، میاں فیاض، چوہدری پرویز، طاہر میاں، راجہ ذوالفقار، ملک ناصراعوان، سلیم اکبر، اصغر بھٹہ، اشفاق شیخ، اصغر چشتی، پرویز سلیم چوہدری، برادر امتیاز، رانا سعید، افتخار بٹ، طارق بٹ، طاہر بوبی، رانا اخلاق، رضوان گلی، عارف کھوکھر، طارق صادق، محمد خورشید، مجیب لودھی، محسن ظہیر، اسلم (مکینک)، نواز خان، یوسف بٹ، عارف خان، اعجاز خان، راجہ ظفر، میاں فارس، پولیس آفیسر رانا عدیل، کیپٹن وحید، ضیغم عباس، عدیل خان ، سرور چوہدری، احمد جان ،فہیم احمد، ماجد جرال و دیگر شامل ہیں۔