نیو یارک(پاکستان نیوز)رواں سال دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی 2الگ الگ فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں،دونوں میں پاکستان سب سے آخری نمبروں پر ہے،آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا نام سرفہرست رہا،اسی طرح ہینلے اینڈ پارٹنرز کی 2023کی فہرست میں جاپانی پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا،آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 181ممالک کا سفر کرسکتے ہیں،یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 174ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں،ڈنمارک، بلجیم ، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 173ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں،دوسری جانب ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا 193ممالک کا سفر کر سکتے ہیں،جاپان کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 192ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے،جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹس 190ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،دونوں فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا،ا?رٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92ویں نمبر پر موجود ہے،اس سے نیچے عراق (93)، شام (94)اور افغانستان (95)موجود ہیں،ا?رٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستان کے حصے میں 106واں نمبر ا?یا جس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔