ڈالر 299 روپے کی سطح پرپہنچ گیا

0
62

کراچی(پاکستان نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی مضبوطی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید ایک روپے 7 پیسے کم ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر 0.36 فیصد مستحکم ہوئی، جس کے بعد ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہو کر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 299 روپے 89 پیسے تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here