نیویارک (پاکستان نیوز) الہان عمر نے ڈیموکریٹک پرائمری منی سوٹا سے میدا ن مار لیا ہے ، الہان بھی ان ناقابل شکست سکواڈ کا حصہ بن گئی ہیں،شکست جن کے پاس بھی بھڑک نہ پائی حالانکہ امیگریشن جعلسازی ، سیاسی کنسلٹنٹ سے شادی کے حوالے سے وہ تنازعات کی زد میں رہیں اور اس مرتبہ ماہرین کی رائے تھی کہ الہان عمر انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گی ۔پرائمری الیکشن جیتنے کے بعد الہان عمر نے کہا کہ آج انتخابات نے ہمیں عوامی طاقت دکھا دی ہے ، آج ان لوگوں کی منہ کی کھانی پڑی ہے جوکہ عوامی طاقت کے سامنے دیوار بننا چاہتے تھے ۔