پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کا اعلان

0
124

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا، بینک کا کہنا ہے کہ رقم پاکستان کو کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے دی جائے گی۔ ایشین بینک کا کہنا ہے کہ رقم معیشت پر منفی اثرات زائل کرنے کے لیے استعمال ہوگی، رقم صحت اور دیگر اقدامات کے لیے استعمال ہوگی، اس پروگرام میں ایشیائی ترقیاتی بینک بھی حصہ دار ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here