واشنگٹن( پاکستان نیوز) نیویارک اسمبلی میں کشمیر ڈے قرارداد کی منظوری کے بعد بھارت سیخ پا ہو گیا، واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کشمیر کے ثقافتی اور سماجی اقدار کی اہمیت کو کم کرنے کی کوششیں کر کے عوام کو منقسم کیا جا رہا ہے۔ سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر کے مسلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی ماہرین نے نیویارک اسمبلی سے منظور کی جانے والی قرارداد کو موجودہ حالات میں غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں ایسی قرار دادوں کی منظوری کا سلسلہ چل پڑا تو پھر وائٹ ہاو¿س کو واضح موقف لینا پڑے گا یوں لگ رہا ہے کہ نریندر مودی کے ستارے گردش میں ہیں۔ پاکستان مشن نیویارک کے سفارتی عملہ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ تھا کہ اس قرار داد کی منظوری سے بھارت چلا ا±ٹھے گا۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ مل کر ہم دیگر ریاستی حکومتوں سے بھی کشمیر ایشو پر قرار دادیں منظور کروائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے کشمیر عالمی ایشو بن چکا ہے بھارت کے خواب جلد ہی ملیامیٹ ہونے والے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے لوگ بھارتی قبضہ سے چھٹکارا پا کر آزاد فضا میں سانس لیں گے۔