”گڈیاسیس گڈی سیریلٹا” امریکی مارشل سروس کے نئے ڈائریکٹر

0
47

واشنگٹن (پاکستان نیوز) محکمہ انصاف نے گڈیاسیس گڈی سیریلٹا کو امریکی مارشل سروس (USMS) کے نئے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔حکام کے مطابق اس نامزدگی کے بعد وہ ملک بھر میں وفاقی عدالتوں، قیدیوں کی منتقلی، اور عدالتی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کی نگرانی کریں گے۔ سیریلٹا کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں 34 سالہ تجربہ ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 میں میامی میں بطور پیٹرول آفیسر کیا تھا۔ اس کے بعد 2018 میں امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی مارشل کے طور پر سدرن ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا کی نگرانی کرتے رہے، جہاں وہ مختلف عدالتوں اور قانون نافذ کرنے والے آپریشنز کی قیادت کر رہے تھے۔ اس سے قبل، وہ میامیـڈیڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں میجر اور پالمیٹو بے فلوریڈا میں پولیس چیف کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ انہیں مجرمانہ تحقیقات، منظم جرائم اور قانون نافذ کرنے کی حکمت عملیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ سیریلٹا نے فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی سے کرمنل جسٹس میں بیچلر اور نووا ساؤتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے لیڈرشپ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here