گریٹر اسرائیل کے پہلے فیز کا آغاز، اسرائیلی فورسز شام میں داخل

0
17

دمشق (پاکستان نیوز) گریٹر اسرائیل کے پہلے فیز کا آغاز ہو گیا ہے جس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شام پر حملے کرتے ہوئے سرحد عبور کر لی ہے ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیاں جو سطح مرتفع الجلیل اور جھیل طبریا کے قریب ہیں ہمیشہ کے لیے اسرائیلی بن جائیں گی اور ان کی افواج گولان کے مقبوضہ حصے سے ملحقہ بفر زون میں گھس رہی ہیں۔ دریں اثنا سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے منگل کو العربیہ کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی افواج دمشق کے دیہی علاقوں میں گھس گئی ہیں۔ رامی عبد الرحمن نے یہ بھی وضاحت کی کہ اسرائیلی افواج القنیطرہ کو نظرانداز کرتے ہوئے دمشق کے دیہی علاقوں کے مضافات تک پہنچ گئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق تین سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی دراندازی دمشق کے جنوب مغرب میں تقریباً 25 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی افواج جنوبی دمشق کے دیہی علاقوں میں واقع شہر قطنا میں 10 کلومیٹر تک گھس گئی ہیں۔ یہ شہر شام سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو الگ کرنے والے غیر فوجی زون کے مشرق میں شام کی سرحد کے دس کلومیٹر اندر واقع ہے۔ دوسری جانب العربیہ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ قطنا کے علاقے میں اسرائیلی افواج کے داخلے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here