مقبوضہ کشمیر: بھارتیوں کیلئے اراضی حصول عمارتیں بنانے کا قانون نافذ

0
118

سرینگر(پاکستان نیوز) مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد انتظامی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں نئی تعمیراتی پالیسی کے سلسلے میں جموں وکشمیر ریئل سٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2020 اور ریگولیشن ایکٹ 2016 کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی زیر صدارت اجلاس میں نفاذ کی منظوری دی گئی یہ دونوں قوانین بھارتی وزارت داخلہ نے جاری کئے ہیں ان قوانین کی رو سے بھارتی شہری مقبوضہ کشمیر میں عمارتیں تعمیر کر سکیں گے زمین کا حصول بھی ممکن ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کو عید پر لاک ڈاﺅن سے 300کروڑ کے نقصان کا خدشہ ہے۔24گھنٹوں میں مزید 2بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی ایک بارودی مواد کے دھماکہ میں مارا گیا کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد246سے متجاوز ہوگئی۔حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق امیر غلام محمد میر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے تاجروں نے عید کے موقع پر لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے مسلسل تیسری عید پر لاک ڈاون سے تاجروں کو300کروڑ روپے کے نقصانات کا خدشہ ہے ، لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں لوگ قربانی کیلئے جانور بھی حاصل نہ کرسکے جبکہ بیکری،ملبوسات اور گوشت و مرغ کے علاوہ عید کے دیگر سا زو سامان کی نہ ہی خریداری ہوئی اور ناہی دکانیں کھلی ہیں۔ ، گزشتہ2عیدوں پر صرف بیکری شعبے کو80کروڈ روپے کا نقصان ہوا۔ سرینگر کے پانتہ چھوک میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف اہلکار29ویں بٹالین سے وابستہ بسواجیت دتا نامی اہلکار نے خود کو گولی ماری، گلمرگ میں ایک فوجی اہلکار ر اکشے کمار نے خودکشی کی۔ ادھر کارگل کے علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد246 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 13899 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 701 نئے ٹسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔ان میں 601 کشمیر اور باقی جموں کے مریض ہیں۔ اس میں سرینگر ضلع سے 290 کپواڑہ میں 84 بارہمولہ میں 53 اور پلوامہ میں 46 نئے ٹسٹ مثبت پائے گئے۔اس دور ان 8 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ جن میں 7 کشمیر وادی میں اور ایک جموں کے راجوری میں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں جولائی کے 19 دنو ں میں 6402 نئے کویڈ کیس سامنے آئے۔ 12 جولائی سے 19 جولائی تک 484 روزانہ کی اوسط سے 3386 نئے کووڈ مریض درج کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here