نیویارک کے میئر نے تارکین وطن کیلئے 20ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا

0
153

 

ہر تارک وطن کو فی کس 400ڈالر ، شادی شدہ جوڑے کو 800ڈالر جبکہ والدین کو فی کس 1ہزار ڈالر ملیں گے

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے امیگریشن ریلیف پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت نیویارک میں مقیم 20ہزار کے قریب تارکین ملازمین اور ان کے خاندان 20ملین ڈالر کی امدادی رقم سے مستفید ہوں گے ، میئر ڈی بلاسیو نے کہا کہ ہم اوپن سوسائٹی فاﺅنڈیشن کے بھی بہت شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے دستاویزات سے بالاتر ریلیف امداد ہر تارکین وطن تک پہنچ رہی ہے ، امیگریشن ریلیف پلان کے تحت ہر تارک وطن کو 400ڈالر ، ہر جوڑے کو 800ڈالر جبکہ ایسے شادی شدہ جوڑے جن کے بچے بھی ہیں کو 1000ڈالر فی کس دیئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here