خالصتان ریفرنڈم2لاکھ سکھ شریک بھارت مخالف نعرے

0
16

کیلیفورنیا(پاکستان نیوز) ریاست کیلفیورنیا میں خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا جس میں مجموعی طور پر 2لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھز فار جسٹس کے زیراہتمام ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 27ہزار اور دوسرے مرحلے میں60ہزار ووٹ پڑے۔ ریفرنڈم میں حصہ لینے والے سکھوں کی حفاظت کیلئے پولیس کے علاوہ سنائپرز بھی موجود رہے۔ ووٹ کا پہلا مرحلہ خالصتان کی تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے چند ہفتوں بعد ہی منعقد ہوا۔ پہلے مرحلے میں وقت ختم ہو جانے کے سبب کئی ہزار سکھ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔ کیلیفورنیا میں ریفرنڈم والے دن ووٹ کے آغاز سے قبل ہی 20ہزار سکھ قطار لگا کر کھڑے تھے، ووٹ ڈالنے کے باوجود ہزاروں سکھ تمام دن سینٹر میں موجود رہے اور دن بھر بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔31مارچ کو ہونے والے ووٹنگ سنٹر کا نام ”شہید جتھے دار کاتکے ” رکھا گیا تھا۔ کاتکے نے سکھوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے انتھک جدوجہد کی ۔ ایس ایف جے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے کہ کہ شہید کاتکے کے راستے پر چلتے ہوئے آزادی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری طریقے سے نریندر مودی کی سیاسی موت چاہتے ہیں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔ انہوں کہا کہ کانگریس کے دور میں شروع ہونے والی نسل کشی کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لئے سکھ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here