چھ فٹ فاصلہ برقرار نہ رکھنے والے افراد کی تصاویر شیئر کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، میئر
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو روکنے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ایسے افراد کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں جوکہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ قوانین پر عمل نہیں کرتے ہیں ، خاص طور پر چھ فٹ کا فاصلہ برقرار نہ رکھنے والے شہریوں کو 500ڈالر تک جرمانہ کیا جائے گا ، گورنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تصاویر کو فون نمبر 311-692پر ٹیکسٹ کر سکتے ہیں ، اس وقت دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کے حوالے سے نمبر ون پوزیشن پر ہے جس کی وجہ سے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔