فنڈز بحالی کا بل سینیٹ سے منظور

0
35

واشنگٹن(پاکستان نیوز)سینیٹ نے طویل و تاریخی شٹ ڈائون کا خاتمہ کرتے ہوئے فنڈز کی بحالی کے بل کی 40 کے مقابلے میں 50ووٹوں سے منظوری دے دی ہے ، ڈیموکریٹس کے 8رہنمائوں نے باہمی نقاط پر رضامندی کے لیے ری پبلیکنز کے ساتھ مل کر نقاط کی منظوری دی، سینیٹ کے اکثریتی رہنما جان تھون نے کہا کہ یہ”دیکھنا باقی ہے”کہ سینیٹ اس بل کی حتمی منظوری پر کب ووٹ دے سکے گا، حالانکہ انہیں اُمید ہے کہ یہ اس ہفتے کے اوائل میں پاس ہو جائے گا۔حتمی پیکج حکومت کو 30 جنوری تک اور کچھ اہم ایجنسیوں کو مالی سال 2026 کے بقیہ حصے میں فنڈ فراہم کرے گا، اگر حکومت اگلے چند مہینوں میں دوبارہ بند ہو جاتی ہے، تو SNAP کے نام سے معروف وفاقی فوڈ اسسٹنس کی فنڈنگ جاری رہے گی۔حکومت کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے اور اپنے اراکین کو واشنگٹن واپس جانے کی تنبیہ کرنے کے لیے سینیٹ کی تعریف کرتے ہوئے جانسن نے کہا کہ میں ایوان میں اپنے تمام ساتھیوں، ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کو واضح طور پر بتا رہا ہوں، آپ کو ابھی سے بل کی طرف واپس آنے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ جلد از جلد یہ سب کرنا ہے۔ہاؤس کے سپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ وہ ایوان کے اراکین کو ووٹ کے لیے 36 گھنٹے کا نوٹس دیں گے جیسے ہی سینیٹ میں سی آر کی حتمی منظوری ہوگی۔ہاؤس اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے تاہم اس پیکج سے لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے کیونکہ یہ ڈیموکریٹس کے صحت کی دیکھ بھال کے مطالبات پر اس حد تک آگے نہیں بڑھتا ہے، اس لیے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ہاؤس ڈیموکریٹس جانسن کی منظوری میں مدد کریں گے۔وسیع تر قانون سازی پیکج میں تین پورے سال کے اختصاصی بل شامل ہوں گے جو فوجی تعمیرات اور سابق فوجیوں کے امور، قانون ساز ی اور محکمہ زراعت سے متعلق ہیں۔اس میں کانگریس ارکان کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے 203.5 ملین ڈالر کی نئی فنڈنگ شامل ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here