جدہ (پاکستان نیوز) عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کی تعداد27روز کے دوران 52.8ملین تک جا پہنچی ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA نے ہفتہ کو دو مقدس مساجد کے امور کے جنرل اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 21.4 ملین لوگوں نے خانہ کعبہ کا دورہ کیا اور 20.6 ملین لوگوں نے مسجد نبویۖ کا دورہ کیا۔











