پنجاب حکومت کا 5 ارب روپے کا کورونا وائرس فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

0
181

 

لاہور(پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پیش نظر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک ہزار بستروں کا فیلڈ ہسپتال اور 5 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ‘کورونا وائرس کے حوالے سے ہم تمام سہولیات فراہم کریں گے اور اگر کسی دوسرے صوبے کو بھی ضرورت ہوئی تو ان سے بھی تعاون کریں گے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here