ایف بی آئی نظام سنگین خامیوں کا شکار

0
29

نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے انٹیلی جنس سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کر دی ، کرسٹوفر رے نے منگل کو سینیٹ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور حکومتی امور کی کمیٹی کی سماعت کے دوران، انٹیلی جنس میں ممکنہ خامیوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جو امریکہ کو غیر ملکی دہشت گردی کے حملوں کا شکار بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس میں موجود خلاء حقیقی ہے، اور انہوں نے حماس جیسے غیر ملکی اداروں کی طرف سے امریکی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ ہم اس امکان کو بھی رد نہیں کر سکتے اور نہ ہی اس امکان کو رد کر سکتے ہیں کہ حماس یا کوئی اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیم موجودہ تنازع کا فائدہ اٹھا کر یہاں ہماری اپنی سرزمین پر حملے کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی نگاہیں حماس پر رکھی ہیں اور اس غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ افراد کے بارے میں متعدد تحقیقات جاری ہیں۔اجلاس کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ ایف بی آئی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اندر کام کرنے والے دہشت گرد سیلوں یا انفرادی غیر ملکی دہشت گردوں کی “ٹریکنگ” نہیں کر رہا ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ ہماری انٹیلی جنس میں موجود خلاء حقیقی ہیں اور یہ ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ہمیں تشویش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here