انقرہ(پاکستان نیوز) غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ترک صدر کا دنیا کو سخت اور واضح پیغام، غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پوری دنیا کو سخت اور واضح پیغام دے دیا۔ استنبول میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلیے ریلی نکالی گئی، اس دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی خطاب کیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، پوری دنیا کو بتائیں گے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم تیاری کر رہے ہیں، ہم اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل 22 روز سے کھلے عام جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، مغربی رہنماں نے اسرائیل سے جنگ بندی کرنیکا نہیں کہا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے پیچھے مرکزی مجرم مغربی طاقتیں ہیں