حج پر کتنے اخراجات آئیں گے؟

0
140

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستانیوں کو اس سال حج پر آنے والے اخراجات کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ، سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر کہتے ہیں کہ پاکستان سے جانے والے حج عازمین کے 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حج کے حوالے سے پاکستان کی تیاریاں جاری ہیں ، اگرسعودی عرب کی حکومت نے حج کے لئے پاکستان سے عازمین کی اجازت دی تو 8 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔ سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز جعفر نے بتایا کہ سعودی عرب کورونا سے بچاؤ کیلئے تیار چینی ویکسین کو نہیں مان رہا ہے ، دیکھنا پڑے گا کہ سعودی حکومت حج کے حوالے سے کون سے فیصلے اور قواعد وضوابط جاری کرتی ہے ، اگر دنیا بھر سے 60 ہزارافراد کو بھی حج کرنے کی اجازت ملی تو پاکستان کا کوٹہ 5 سے7 فیصد ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کرلیا، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل چکی ہیں، اس کے بعد عوام کو ویکسین لگائی جائے گی، فائزر کی مزید خوراکیں جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here