ماسکو (پاکستان نیوز) خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے1.72 فیصدکمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لئے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔