پولیو وائرس کی نیویارک میں موجودگی

0
79

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میں پولیو وائرس سامنے آ گیا، دس سال قبل ختم کیا گیا یہ وائرس اب خاموشی سے ان افراد کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جنھوں نے ویکیسن نہیں لگائی ہے، محکمہ صحت کے مطابق 2 جون سے 4 جولائی تک پولیو وائرس کے 6 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ، راک لینڈ کائونٹی میں ایک 20 سالہ شخص نے محکمہ صحت کو پولیو کیس مثبت آنے کی اطلاع دی، جوکہ 2013 کے بعد پہلا کیس ہے ، حکام کے مطابق وائرس کی ابتدا ملک سے باہر ہوئی ہے ، ماہرین صحت کے مطابق یہ بیماری 5 سے 10 فیصد مفلوج افراد کے لیے مزید مہلک ثابت ہو سکتی ہے ، ریاستی ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر میری باسیٹ نے کہا کہ فالج کے پولیو کے ہر ایک پائے جانے والے کیس کے لیے، سینکڑوں مزید ایسے ہو سکتے ہیں جن کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here