سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جنرل فلائن کیخلاف کیس خارج کر دیا گیا

0
166

نیویارک (پاکستان نیوز)سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جنرل مائیکل فلائن اپنے خلاف بڑے کیس سے بری ہو گئے ہیں ، پراسیکیوٹر برینڈن وین گریک نے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے خلاف کیس واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے ، ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے کیس واپس لیے جانے کے بعد سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کیخلاف کیس کی سماعت کو روک دیا ہے ۔جنرل فلائن کو اوباما کے دور حکومت میں روسی اہلکار سے خفیہ بات چیت پر زیر تفتیش لایا گیا تھا اور اب کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد فلائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی فتح کے بعد فلائن کو نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دینے کی پیشکش کی گئی تھی جس کے بعد اب ان کیخلاف کیس خارج کر دیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here