ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن نے قانون پر عمل درآمد میں مزید 60روز کی توسیع کر دی
نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کے قانون کو مزید 60روز تک بڑھا دیا ہے ، نئے قانون کے تحت دکاندار اور صارفین کورونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے استعمال ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں من چاہے اضافے اور کمی کے لیے بارگین کر سکتے ہیں ، اتھارٹی کی جانب سے دکانداروں کو بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ مخصوص اشیا کے حوالے سے قیمتوں کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں ۔