12 واں سفیر پاکستان پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ 12 اپریل کو میریٹ ہوٹل شگر لینڈ میں ہو گا

0
227

 

غیر معمولی کامیابیاں اور مثالی ترقی حاصل کرنے والے 35 امریکنز پاکستانیوں کو ایوارڈز ملے

ہیوسٹن(پاکستان نیوز) 12 واں سفیر پاکستان پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ 12 اپریل کو میریٹ ہوٹل شگر لینڈ میں منعقد ہو گا جس میں مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیاں اور مثالی ترقی حاصل کرنے والے 35 امریکنز پاکستانیوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ سی ای او اوپی ٹی وی وقار علی خان نے 12ویں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ نائٹ اپنے طرز کی ایک منفرد تقریب ہو گءجس میں امریکی منتخب اراکین اور انتخابی امیدواروں سمیت 500 دے زائد کمیونٹی کے عمائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ممتاز کمیونٹی رہنما میاں نذیر کو انتظامی کمیٹی کا سربراہ نامزد، نصرت لغاری کو ایونٹ کوآرڈینیٹر جبکہ صدف سلیم± کو پروموشن اور مارکیٹنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 12 اپریل کو میریٹ ہوٹل شگر لینڈ میں ہوگی،ممتاز منتخب نمائندوں ،حکومتی اکابرین اور عمائدین کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ مختلف شعبوں± میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل± کرنے والے 35 پاکستانی امریکنز کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ وقار علی خان نے کمیٹی کے ارکان بشمول± پی جے سواتی ،تسلیم± صدیقی ،سردار سہراب میاں نذیر ،نصرت لغاری ،راحیلہ سلطان اور صدف سلیم± کو ایوارڈ کے منظم اور کامیاب انعقاد تقریب کے طرز انعقاد کی مربوط کوششوں± پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گزشتہ 11 ایوارڈوں کے کامیاب انعقاد کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ ان ایوارڈوں کا مقصد انتھک محنت سے امریکہ میں مختلف شعبوں کے اندر کامیابیاں حاصل کرنے والے امریکن پاکستانیوں کی قابل± ستائش ترقی کو منظر عام± پر لانا اور خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں± نے مزید کہا کہ تقریب کے مہمان خصوصی امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید ہونگے جبکہ پاکستان سے بھی کءمقتدر شخصیات ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گی انہون نے کہا کہ± ایوارڈ نائٹ مختلف رنگا رنگ پروگراموں بشمول فیشن شو،ثقافتی رقص اور موسیقی کے پروگرام± سے مزین ہوگی۔ ایوارڈ نائٹ کی کوآرڈینیٹر نصرت لغاری نے اس موقع پر بتایا کہ ایوارڈ کی±± یہ تقریب مختلف شعبوں میں± بےمثال± کامیابیاں± سمیٹنے والے پاکستانی امریکنز کو نہ صرف ایک پلیٹ فارم± پر جمع ہونے کا موقع فراہم± کرے گی بلکہ امریکہ± بھر میں سرگرم± ممتاز پاکستانیوں± کے درمیان نئے روابط کے آغاز کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here