نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاﺅنٹ ہے اور وہ چین میں برسوں تک کاروباری منصوبوں کی تلاش میں رہے ہیں، اس اکاﺅنٹ کو ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز مینجمنٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے 2013ءسے 2015ءکے دوران چین میں مقامی ٹیکسوں کی ادائیگیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔ ٹرمپ کے ترجمان کے مطابق اس اکاﺅنٹ کو ایشیا میں ہوٹلوں کی ڈیلز کی تلاش کیلئے کھلوایا گیا تھا۔