پی ٹی آئی شکاگو” انصاف پینل “کا نئے ممبرز کو استقبالیہ

0
240

مرکزی قیادت کاپارٹی میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ممبر سازی مہم کا باقاعدہ اعلان

شکاگو (پاکستان نیوز) پی ٹی آئی شکاگو کے انصاف پینل جسکی سربراہی راجہ محمد یعقوب کر رہے ہیں شکاگو میں پی ٹی آئی کے نئے ممبران کو خان باربی کیو میں بروز اتوار استقبالیہ دیا تاکہ نئے بننے والے ممبر ان ایک دوسرے کو جان سکیں اور قریب آسکیں حالیہ تحریک انصاف پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارٹی میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لے ممبر سازی مہم کا باقاعدہ اعلان کیا جسکی سربراہی سیف اللہ خان نیازی اور سمندر پار پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ریار کر رہے تھے۔اور باقاعدہ تحریک انصاف کا الیکشن کمشن رات دن اس پر کام کر رہا ہے۔ ایک Chepter مکمل کرنے کے لیے ایک سو ممبران کی شرط رکھی گءصرف وہ پاکستانی جن کے پاس نادرہ کارڈ تھا ساٹھ ڈالر فیس کےساتھ ممبر بن سکتے تھے کل تین ہفتے وقت دیا گیا۔ اس طرح کل آٹھ chapter مکمل ھوئے سب سے زیادہ ممبرز نیویارک اور اس کے بعد شکاگو راجہ محمد یعقوب گروپ نے شکاگو میں بنائے خان باربی کیو میں راجہ محمد یعقوب جناب علی بختیاری میاں عبداثقلین شفیق احمد نے خطاب کیا اور تحریک انصاف شکاگو کا ایجنڈا بتایا گیا اور نئے ممبران خوش آمدید کہا گیا، نئے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ مہمانوں کی خان باربی کیو کے لذیذ کھانوں سے تواضع کی گءپروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اور دعا سے یہ پروگرام 330بجے اختتام پذیر ھوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here