جو بائیڈن اورکملا ہیرس ’ٹائمز میگزین‘ کی 2020 کی بہترین شخصیات قرار

0
112

 

نیویارک (پاکستان نیوز)صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنےوالے جوزف بائیڈن اور امریکہ کی پہلی منتخب خاتون نائب صدر کملا ہیرس کو مشہور امریکہ جریدے ’ٹائمز میگزین‘ نے 2020 کا ’پرسن آف دی ائیر‘ قرار دیا ہے ، دونوں کو ا±ن کی شاندار سیاسی خدمات، منفرد انتخابی مہم چلانے اور سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوششوں اور ارادوں کے عوض اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، ٹائم میگزین ماضی میں بھی متعدد امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں سمیت سیاستدانوں و سماجی رہنماو¿ں کو اس اعزاز سے سرفراز کر چکا ہے۔ ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرورق پر بائیڈن ہیرس کا مشترکہ ٹکٹ کچھ تاریخی شناخت ظاہر کرتا ہے۔ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کی جانب سے لکھے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تاریخ کو بدلنے کے لیے ظاہر کرنا کہ احساس رکھنے والے تقسیم کرنے والوں سے بہتر ہیں اور دکھی دنیا میں زخم بھرنے کا نظریہ دینے پر جو بائیڈن اور کمالا ہیرس کو مشترکہ طور پر ٹائم میگزین کی 2020 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور متعدد ریاستیں جوبائیڈن کی فتح کا اعلان بھی کر چکی ہیں۔’ٹائم میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ اعزاز یا ایوارڈ صرف مرد حضرات کو دیا جاتا تھا۔ بعد ازاں اس میں بہتری لا کر اور ترامیم کر کے اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کر دیا گیا۔ مزید ترمیم کرکے یہ اعزاز بیک وقت دو یا اس سے زائد افراد کو بھی دیا جانے لگا۔حال ہی میں ٹائم میگزین نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور اس سال پہلا کڈ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ایک ہند نڑاد کمسن امریکی کو دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here