بھارت اب کشمیر کی آزادی کو تسلیم کرے :ڈاکٹر غلام نبی فائی

0
94

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں کشمیر کی سب سے بڑی آواز ، کشمیریوں کے نمائندہ اور ورلڈ کشمیر آوئیرنس فورم ” کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرے ، انھوں نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ کشمیر کی اہمیت اور آزادی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے ، انھوں نے بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کے بھونڈے دعوے کی کھلی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کو اپنے مذہبی اقدار کے تحت گزارنے کا حق رکھتے ہیں ، کشمیر کسی بھی طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی حل طلب مسئلہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے ۔کشمیر کے حوالے سے موقف کی آگاہی اور دیگر معلومات کے لیے ڈاکٹر فائی سے فون نمبر 1-202-607-6435 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا ان کے ای میل gnfai2003@yahoo.com سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here