عبدالقیوم نیازیآزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

0
212

مظفر آباد (پاکستان نیوز) پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں وکشمیر کے13ویں وزیراعظم بنیں ہیں۔عبدالقیوم نیاز ی کو 33اراکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیاجبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مشترکہ امیدوار چودھری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔ سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ سے کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور سے ہے۔ عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیر خوراک رہ چکے ہیں وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے میری جان بھی حاضر ہے ،آزاد کشمیر میں رول آف لا ء کی عملداری یقینی بنائینگے،کرپشن سے پاک ریاست ہمارا مشن ہو گا۔پاکستان جیسے احتساب کے نظام کو آزادکشمیر میں بھی نافذ کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here