FBI نے چینی سائنسدان کو گرفتارکر لیا

0
141

نیویارک(پاکستان نیوز) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پرامود کیش پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چینی خاتون سائنسدان کو امریکہ میں خطرناک فنگس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونکنگ یونیورسٹی آف مشی گن میں کام کرتی ہیں اور وہ یہاں تحقیق کے لیے خطرناک فنگس فوساریم گرامینریم’ سمگل کر رہی تھیں۔ امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنگس ممکنہ طور پر ‘زرعی دہشت گردی کا ہتھیار’ ہے۔ یہ فنگس فصلوں میں ‘ہیڈ بلائٹ’ نامی بیماری کا باعث بنتی ہے۔ یہ فنگس گندم، جو، مکئی اور چاول میں پائی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فنگس ہر سال دنیا بھر میں اربوں ڈالر مالیت کا معاشی نقصان بھی کرتی ہے۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ڑیان کے بوائے فرینڈ جونیونگ لیو کو بھی اس مقدمے میں پکڑا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ لیو نے شروع میں جھوٹ بولا لیکن بعد میں اعتراف کیا کہ اس نے ڈیٹرائٹ میٹروپولیٹن ہوائی اڈے کے ذریعے امریکہ میں فوساریم گرامنیریم سمگل کی تھی تاکہ وہ مشی گن یونیورسٹی میں اس پر تحقیق کر سکے۔جس کے بعد دونوں چینی شہریوں کے خلاف سازش، امریکہ میں سمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ سے متعلق الزامات درج کیے گئے ہیں۔اسی دوران امریکی وزارت انصاف کے مطابق، ان دو ملزمان کے خلاف موصول ہونے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ڑیان نے چین میں اپنے پیتھوجین پر کام کرنے کے لیے چینی حکومت سے فنڈنگ حاصل کی تھی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here