ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں مرکزی ملزم امندیپ سنگھ ٹورنٹو سے گرفتار

0
35

ٹورانٹو (پاکستان نیوز) کینیڈین حکام نے اپنے شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے الزام میں مرکزی اور چوتھے ملزم امن دیپ سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار قتل کیس کے مرکزی ملزم امن دیپ سنگھ کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے اپنی ابتدائی تفتیش کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ ملزم ہندوستانی حکومت اور مودی انتظامیہ سے براہ راست ہدایات لے رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے ساڑھے چار ماہ بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم امن دیپ سنگھ کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے پہ گرفتارکیا گیا تھا مگر ثبوت نا ہونے کی وجہ سے ضمانت پہ چھوڑ دیا گیا تھا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 4 جون کو ٹورنٹو میں خالصتانی سپورٹرز ایک شادی میں اکھٹے ہونے تھے۔ملزم نیشادی کی تقریب میں خالصتان حمائتی افراد کی قتل کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔کینیڈین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب سے ایک دن پہلے پولیس نے کارروائی کر کے ایک اور سانحہ ہونے سے بچایا ہے۔ تین دوسرے ملزمان کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ہندوستانی حکومت سے براہ راست ہدایات لیتا رہا ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری اور تفتیش ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ہمیں امید ہے کہ ان ملزمان کی تفتیش سے بہت سے حقائق سامنے آئیں گے۔کینیڈین پولیس کی جانب سے ہندوستان کے سفارت خانہ کے عملے کو گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کو گزشتہ سال گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔اس قتل کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے مابین تعلقات میں شدید کشیدگی آگئی تھی۔ہندوستان نے روائتی دروغ گوئی کرتے ہوئے اس قتل سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔ اس گرفتاری کے بعد مودی سرکار اور ہندوستان کی بیرون ملک دہشت گردی کی کڑیاں مل گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here