خاتون سے زیادتی ، تشدد کے الزام میں ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

0
162

سالہ مائیک ڈس نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک پولیس نے خاتون سے زیادتی اور تشدد کے الزام میں 29سالہ مائیک ڈس کو حراست میں لے لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ پانچ جنوری کو اپنی آنٹی کے گھر جانے کیلئے گھر سے نکلی اور راستے میں مائیک ڈس نے اس کو لفٹ کی آفر کی تو اس نے رضا مندی ظاہر کر دی لیکن گاڑی میں بیٹھنے کے بعد خاتون کو اندازہ ہوا کہ ڈرائیور کے پاس ایک گن بھی ہے جس سے وہ خوفزدہ ہوگئی ،ملزم خاتون کو اس کے مطلوبہ مقام پر اتارنے کی بجائے کسی تیسرے مقام پر لے گیا جب خاتون نے جانے سے انکار کیا تو ملزم نے خاتون کو تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب خاتون پھر بھی گھر لوٹنے سے باز نہ آئی تو ملزم نے اس کے بال جلا ڈالے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بڑے شاپنگ سٹور کے پارکنگ لوٹ میں چھوڑ گیا ، خاتون کے الزامات کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here