ادارے نے عدالت کی جانب سے ہفتے میں دو مرتبہ رپورٹ طلب کرنے کو غیر قانون قرار دیدیا
نیویارک (پاکستان نیوز) فلوریڈا کی عدالت نے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ غیر قانونی تارکین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرے اور اس حوالے سے ہفتے میں دو مرتبہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں کیا اقدامات کر رہا ہے لیکن قانونی ماہرین کے مطابق عدالت کو یہ اختیار ہر گز نہیں ہے کہ وہ کسی تحقیقاتی اور قانونی ادارے کو حکم دے کہ اس کو غیرقانونی قیدیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا اقدامات اٹھانے چاہئیں ، قانون کے مطابق امیگریشن ڈیپارٹمنٹ بالکل اس بات کا پابند نہیں ہے کہ وہ عدالت کو کورونا سے بچاﺅ اور غیرقانونی تارکین کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دے یا رپورٹ پیش کرے ، جج نے آئی سی ای سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں اور غیرقانونی افراد کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کو تیز کرے اور اس سلسلے میں عدالت کو تفصیلی بریفنگ بھی دے۔