کررونا کی شدت میں اضافہ، پاکستانی کمیونٹی کے مزید17افراد لقمہ اجل بن گئے

0
186

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتی جا رہی ہے ، مہلک وائرس سے پاکستانی کمیونٹی کے مزید 17افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ، ان میں پی آئی اے کے لیے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے مسعود نقوی ، سابق ایم ایل اے ظفر علی ماگرے ، کمیونٹی کی معروف شخصیت خالد محمود ، نیوجرسی کے 45سالہ رانا اصغر ، اوبر کے لیے ڈرائیونگ کرنے والے61سالہ مرزا محمد صدیق ،بروکلین کی معروف سماجی و دینی شخصیت حاجی ہمایوں بٹ ، نیویارک میں 56سالوں سے رہائش پذیر عظیم خان ، ڈان ٹریول نیویارک کے چیف ایگزیکٹو سعید حسن کی والدہ ،15برس سے امریکہ میں مقیم ونگ کمانڈر (ر) منظور الٰہی ، سفوک کاﺅنٹی کی معروف شخصیت سید قمر عباس نقوی ،معروف سماجی شخصیت بابر بٹ ، چودھری ساجد الٰہی کی اہلیہ اور چودھری مقصود الٰہی کی بھاوج 49سالہ شفقت سلطانہ ، نجی ٹریول ایجنسی کے مالک اور معروف وکیل ایڈووکیٹ ممتاز علی ، نیویارک پولیس میں کیپٹن کے فرائض انجام دینے والے کیپٹن محمد رحمن ،معروف شیف ہمایوں ، نیوجرسی کے 45سالہ رانا اصغر اور معروف بزنس مین اور معروف سماجی شخصیات عنصر شیخ اور ناصر شیخ کے سُسر فیاض خان شامل ہیں ، مرحوم فیاض خان کی نماز جنازہ اسلامک سینٹر ہل سائیڈ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین واشنگٹن میموریل قبرستان میں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here