لاک ڈاﺅن کو ختم کریگا، ٹرمپ گورنرز میں ٹھن گئی ، کررونا کے خلاف نامی پرپڑمپ ذہنی تناﺅ کاشکار

0
183

نیویار ک(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی تباہی اپنی جگہ پر لاک ڈاﺅن ختم کرنے کے اختیارات نے امریکی سیاست میں نیا طوفان بپا کر دیا ہے ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ لاک ڈاﺅن ختم کرنے اور معمولات زندگی بحال کرنے کے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں ، ٹرمپ کے اس بیان نے تمام ریاستوں کے گورنرز کو آگ بگولہ کر دیا اور10ریاستوں کے گورنرز نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ وہ معاشی سرگرمیاں شروع کرنے جا رہے ہیں ، گورنروں کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے تمام اختیارات ا±ن کے پاس ہیں ،ٹرمپ انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ یکم مئی کو پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔البتہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ وہ نیو جرسی، پینسلوینیا، کنیکٹی کٹ، ڈیلاور اور رہوڈز آئی لینڈ کے گورنروں کے ساتھ مل کر گھروں میں رہنے کی پابندی میں نرمی لانے کی حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں، ریاست میں لاک ڈاﺅن ختم کرنے کے حوالے سے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں ، اینڈریو کومو نے پانچ ریاستوں کے گورنروں سے کانفرنس کال پر صحتِ عامہ اور معیشت کے موضوع پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور صحتِ عامہ دونوں ہی ا±ن کی ترجیح ہیں۔ کیلی فورنیا اوریگن اور واشنگٹن نے بھی پابندیوں میں نرمی لانے اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی تائید کی ہے۔تینوں مغربی ریاستوں کے گورنروں کا کہنا ہے کہ وہ بھی سماجی دوری سے متعلق نافذ اقدامات میں نرمی چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل وہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا گراف نیچے آتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں البتہ تمام 10 ریاستوں کے گورنروں نے سوشل لاک ڈاﺅن ختم کرنے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہریوں کی صحت کو مدِ نظر رکھ کر ضروری کاروبار، سکول اور یونیورسٹیاں کھول دیں گے۔دس ریاستوں کے گورنروں کے اعلانات سے قبل صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا تھا کہ لاک ڈاﺅن کو ختم کرتے ہوئے معیشت کو دوبارہ چلانے کا کلی اختیار ان کا ہے تاہم پیر کو وائٹ ہاﺅس میں پریس بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کاروبار اور تعلیمی ادارے کھولنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے یا گورنرز کا؟ تو انہوں نے کہا کہ ایسے تمام اختیارات گورنرز کے پاس ہیں۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گورنرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ امریکہ کے صدر کی اجازت کے بغیر ایسا کچھ نہیں کر سکتے، ا±ن کے بقول گورنرز جانتے ہیں کہ امریکہ کے صدر کے پاس تمام اختیارات ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ریاستوں میں کاروبار، سرکاری دفاتر اور ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق امریکی صدر کے پاس محدود اختیارات ہیں۔دریں اثناءدنیا بھر میں کورونا وائرس کے بیس لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں سے ایک لاکھ چونتیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ پانچ لاکھ دس ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ،امریکہ میں کورونا کے 6لاکھ 44ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں ، 28ہزار 529افراد ہلاک جبکہ 48ہزار 701 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here