میئر کا ایک سال کیلئے سکول بند رکھنے کا عندیہ ؛ فیصلہ میئر نہیں میرا اختیار ہے، گورنر

0
152

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو نے کہا ہے کہ نیویارک سٹی سمیت ریاست بھر میں سکول کب کھلیں گے یہ فیصلہ کرنا نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈی بلازیو کا نہیں بلکہ گورنر کی حیثیت سے مجھے کرنا ہے۔ گورنر کومو نے یہ بیان مئیر بلازیو کے اس اعلان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے نیویارک سٹی کے تمام سکول ستمبر تک یعنی موجودہ سکول سال تک بند رہیں گے۔ مئیر کے اعلان کے دو گھنٹے کے بعد گورنر کومو نے کہا کہ مئیر نیویارک نے اسکول بند کئے نہ ہی وہ انہیں کھولنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ان کا قانونی اختیار ہے اور اس بارے میں فیصلہ بھی وہی کریں گے۔ اسکول کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ بھی جلد نہیں کیا جائے گا۔ البنی میں روز مرہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ چند روز میں فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ھمیں نہیں معلوم مئی کیسا ھوگا جون میں کیا حالات ھونگے۔ لیکن میں آپکو یہ بتاسکتا ہوں کہ فیصلہ میٹروپولیٹن سطح پر کیا جائے جس میں کاروبار کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ گورنر کومو کی بریفنگ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئےمئیر بلازیو کی ترجمان فریڈی گولڈ سٹین نے کہا کہ گورنر کا بیان اس بات کی یاددہانی ہے کہ جب مئیر بلازیو شیلٹر ان پلیس کا اعلان کیا گورنر کومو نے فوری طورپر اس کی تقلید کی۔ ھم اس وقت بھی درست تھے اور بھی مئیر کا اعلان منطقی طور پر بہترین ہے۔ گورنر کی بریفنگ کے بعد یونائیٹڈ فیڈریشن آف ٹیچرز کے صدر مائیکل میلگرونے کہا کہ ھم مئیر بلازیو کے ساتھ ہیں۔ سکول عمارتوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلکل درست تھا قطع نظر اس کے کہ کس نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ گورنر کومو نے یہ بھی کہا کہ مئیر کی پوزیشن قابل فہم ہے لیکن فیصلہ پانچوں بوروز سے بڑا ھوگا۔ آپ محض نیویارک سٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ نہیں کرسکتے آپکو وسیع تر مفاد میں اقدامات کرنا ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here