اسٹوریا میں مصری نژاد رنا عبد الحمید نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی منظوری حاصل کرلی

0
128

نیویارک(پاکستان نیوز) مصری نژاد امریکی کاروباری اور سرگرم کارکن رنا عبد الحمید نے اعلان کیاہے کہ انہوں نے امریکہ کی ریاست نیویارک کے شہر اسٹوریا میں لاڈ سپیکر کے ذریعہ اذان دینے کی پہلی منظوری حاصل کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رنا عبد الحمید نے بتایا کہ انہیں یہ خیال اس تنظیم سے آیا ہے جس سے وہ منسلک تھیں۔ خاص طور پر چونکہ یہ ایک تنظیم ہے جو نیویارک میں مسلمانوں کے معیار زندگی اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنظیم مسلمانوں کے لیے سیشنز منعقد کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان کو درپیش مسائل اور وہ مستقبل کے لیے کیا چاہتے ہیں اس کو سننے کے لیے تیار رہتی ہے۔ رنا نے کہاکہ مسلمانوں کے لیے لاڈ سپیکر کی اجازت نہ دینے کا بحران بھی موجود تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here