ہوٹل روز ویلٹ نے گزشتہ برس 4ارب68 کروڑ سے زائد منافع کمایا

0
170

وائٹ ہاﺅس میں مقیم صدر اپنی مدت صدارت پوری ہونے تک خود کوئی اثاثہ یا جائیداد نہیں خرید سکتا،عہدے سے سبکدوشی کے بعد یہ ممکن ہے

نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تاریخی اہمیت کے حامل ہوٹل روز ویلٹ کی خریداری میں دلچسپی کی خبر روایت اور ضوابط کے خلاف ہے۔ وائٹ ہاﺅس میں مقیم صدر اپنی مدت صدارت پوری ہونے تک خود کوئی اثاثہ یا جائیداد نہیں خرید سکتا تاہم سبکدوشی کے بعد وہ ہر نجی کاروبار اور ڈیل کیلئے آزاد ہے۔ نمائندہ جنگ کی حاصل کردہ بعض دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہوٹل نے28 ملین (دو کروڑ 80لاکھ ڈالر یعنی 4ار ب 68کروڑ روپے سے زائد ) کا نقد منافع کمایا ہے، 90لاکھ ڈالر ٹیکس بھی ادا کیا۔ پی آئی اے کی ملکیت میں چلنے والا یہ ہوٹل روز ویلٹ ایک عرصہ سے مالی نقصان، مشکلات کے ساتھ ساتھ برسراقتدار حکمرانوں کے لالچ اور کرپشن کے حو الے سے زیر بحث بھی چلا آرہا ہے اور موجودہ پاکستانی حکومت بھی اس ہوٹل کو کسی نہ کسی طور پر ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی اپنارہی ہے جبکہ امریکا میں پراپرٹی، منافع اور دیگر امور کے ماہر اس ہوٹل کی آمدنی اور منافع کی جو تصویر پیش کرتے ہیں اس لحاظ سے پی آئی اے کی ملکیت کا یہ ہوٹل روز ویلٹ سونے کا انڈہ دینےوالی مرغی ہے۔ نمائندہ جنگ کے حاصل کردہ بعض دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 28,765,106 ڈالرز یعنی 28? ملین ڈالرز سے زیادہ کا نقد منافع کمایا ہے۔ 94,924,946 ڈالرز کی کل آمدنی جبکہ 66,159,840 ڈالرز کے کل اخراجات کے بعد یہ نقد منافع ہوااور اس پر 9,317,162 یعنی 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کے ٹیکس بھی ادا کئے گئے ہیں۔ امریکا میں کمرشل پراپرٹیز کے بارے میں اعداد و شمار اور دیگر تفصیلات شائع کرنے والے اس ممتاز ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ 1997ءمیں اس ہوٹل میں مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 60 ملین ڈالرز سے بھی زیادہ کی رقم پی آئی اے انوسٹمنٹ نے خرچ کی۔ اسی مرمت و تزئین و آرائش کی اندرونی کہانی کی ہوش ربا تفصیلات اور پی آئی اے انوسٹمنٹ کے عہدیداروں کی کرپشن اور بدانتظامی کے واقعات سے نمائندہ جنگ کو بھی آگہی ہے اور ہوٹل روز ویلٹ کے بارے میں گزشتہ 30 سال کے دروان ”جنگ“ میں متعدد رپورٹیں شائع کی جاچکی ہیں۔ امریکی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ میں شائع کردہ اعداد و شمار، ہوٹل پر مزید تعمیر کیلئے ”ایروائٹس“ اور دیگر حیران کن تفصیلات مو جودہ حکومت کے ہوٹل کے نقصان اوردیگر دعوﺅں کے برعکس ہیں۔ پی آئی اے انوسٹمنٹ کے موجودہ ایم ڈی نجیب سمیع گزشتہ 30 سال سے زائدپی آئی اے انوسٹمنٹ سے وابستہ چلے آرہے ہیں پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہونے سے متاثر نہیں ہوئے اور ہوٹل روز ویلٹ کے بارے میں تمام اعلانیہ اور خفیہ حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here